برطانیہ کی جیلوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

 جمعـء 20 ستمبر 2013
سگریٹ پرپابندی لگائے جانے کےحوالے سے سينئر جيل حكام كو بھی باضابطہ طور پر آگاہ كرديا گيا ہے۔
فوٹو:فائل

سگریٹ پرپابندی لگائے جانے کےحوالے سے سينئر جيل حكام كو بھی باضابطہ طور پر آگاہ كرديا گيا ہے۔ فوٹو:فائل

لندن: برطانیہ کی تمام جیلوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

غير ملكی خبر رساں  ادارے كے مطابق پائلٹ اسكيم آئندہ سال  شروع كر دی جائے گی، اس حوالے سے سينئر جيل حكام كو بھی باضابطہ طور پر آگاہ كرديا گيا ہے، جیل حکام کو جاری كئے گئے ليٹر ميں  بتایا گيا ہے كہ جيلوں ميں سگريٹ نوشی پر پابندی لگانے کا حتمی فيصلہ كر ليا گيا ہے، اس سے قبل جيل كے عملے نے بھی جيلوں  ميں  سگريٹ نوشی پر پابندی كے لئے مؤثر مہم چلائی تھی اور ان کا کہنا تھا كہ سگريٹ نوشی سے ان كی صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔