بھارت میں چیمپئنزلیگ کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں فیصل آباد وولز کی کامیابی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2013
146 رنز کے جواب میں سری لنکن کلب کنڈوراتامارونز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 136 رنزبناسکی. فوٹو؛ بی سی سی آئی

146 رنز کے جواب میں سری لنکن کلب کنڈوراتامارونز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 136 رنزبناسکی. فوٹو؛ بی سی سی آئی

موہالی: چیمپئنزلیگ کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں فیصل آباد وولوزنےکنڈوراتا مارونز کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت میں جاری کوالیفائنگ مرحلے کا غیر اہم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی دونوں ٹیموں کا سفر ختم ہو چکا تھا۔ پنجاب سٹیڈیم موہالی میں کھیلے گئے میچ کی خاص بات فیصل آباد وولوز کےکپتان مصباح الحق کی شانداربیٹنگ تھی جنہوں نے 60 گیندوں پر93رنزکی شانداراننگز کھیلی،فیصل آباد وولوز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر146رنزبنائے،،محمدسلمان 21 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے بازتھے، انورمحمود اورآصف علی نے دس، دس رنزبنائے،کنڈوراتامارونز کی جانب سے دلہارانے 3 اورکالیسیکرانے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سری لنکن کلب کنڈوراتامارونز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 136 رنزبناسکی،کماراسنگاکارا نے 44 جبکہ تھارنگا اورسلوا نے 25،25 رنز سکورکئے، فیصل آباد وولوز کی جانب سے احسان عادل نے 3 ،عمران خالدنے 2اوراسدعلی نے ایک وکٹ حاصل کی، یوں فیصل آبادوولوزنے 10 رنز سے کامیابی حاصل کرلی، مصباح الحق کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔