- بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 33سال مکمل
- اسپانسر شپ حج اسکیم میں توقع سے کم درخواستیں، تاریخ بڑھانے پر غور
- بینکوں کی لابی وزارت خزانہ پر حاوی، بینکوں کیخلاف کارروائی میں تاخیر
- کوریج پر پابندی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کی اعتراضات دور کرنے کی ہدایت
- پاکستان کو ہرانے والے افغان کرکٹرزکا واپسی پر پُرتپاک استقبال
- بھارت میں کوچ پر خواتین کرکٹرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام
- الیکشن کمیشن اختیار سے متعلق ایکٹ خلافِ آئین قرار دینے کیلیے درخواست دائر
- فیفا نے انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی
- بھارتی لڑکے نے رکشے کو لگژری رکشے میں تبدیل کر دیا
- سورج کے حجم سے 30 ارب گُنا بڑا بلیک ہول دریافت
- نزلے کے دوران ہارٹ اٹیک کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے، تحقیق
- پشاور؛ رمضان المبارک میں آٹا 500 روپے تک مہنگا ہوگیا، شہری پریشان
- کیویز کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان
- ان فٹ کرکٹرز کی سلیکشن پر سوال اٹھنے لگے
- اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں کئی من منشیات برآمد
- دنیا کا آخری کوچ مکی آرتھر
- یکم اپریل سے پیٹرول 5، ڈیزل 20 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان
- دورانِ واردات شہریوں کو قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار
- پیٹرول پر سبسڈی، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی
- توشہ خانہ فوجداری کیس؛ عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور
ترک اسپیکر کا کشمیر کے معاملے پر اپنی اسمبلی سے قرارداد منظور کرانے اعلان

کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بھارتی اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ترک اسپیکر
استنبول/اسلام آباد: ترک اسپیکر مصطفیٰ سنتپ نے اپنی اسمبلی سے کشمیر کے معاملے پر قرارداد منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی کے اسپیکر مصطفیٰ سنتپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی مجموعی اور مقبوضہ کشمیر کی بالخصوص بگڑتی صورتحال پر ترک اسپیکر کو اعتماد میں لیا، اور دونوں اسپیکروں نے کشمیر کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آ گئی ہے، بھارتی آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مودی سرکار نے کشمیر کو اپنی نوآبادی بنانے کے مذموم منصوبے پر عمل کیا ہے اور یہ نسل کشی اور مذہبی بنیادوں پر آبادیوں کو تاراج کرنے کی بدترین مثال ہے۔
اسد قیصرنے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان نے جس جرات سے کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی ہے ساری پاکستانی قوم ان کی شکرگزار ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی اس تاریخی بھارتی بددیانتی کو تمام بین الاقوامی پارلیمانی اداروں میں اٹھانا چاہتی ہے، اور ترکی میں ہونے والی آئندہ پانچ ملکی اسپیکرز کانفرنس کے ایجنڈے میں کشمیر کی موجودہ صورتحال شامل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
ترک اسپیکر مصطفیٰ سینتپ نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر شب خون مارا اور کشمیری عوام کو نے یرغمال بنا رکھا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری اور پاکستانی بھائی بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم او آئی سی کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جو پاکستانی موقف کی تائید کرتا ہے، اور ترکی بھی پاکستان کے اصولی موقف کی بھرپور تائید کرتا ہے۔
ترک اسپیکر نے اسد قیصر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے ترکی کی اسمبلی سے کشمیر کے معاملے پر قرارداد منظور کرانے اعلان کیا، اور کہا کہ ترک پارلیمان کی اس معاملے پر گہری نظر ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بھارتی اقدامات کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔