- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل میں لے جانے پر چین کی پاکستان کو حمایت کی یقین دہانی
اسلام آباد / بیجنگ: کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل میں لے جانے پر چین نے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرادی، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین نے آج ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا با اعتماد دوست ہے، یہ دوستی آج بھی لازوال ہے اس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ کے سامنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر اپنے تحفظات رکھے، چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کی مکمل تائید کی اور اتفاق کیا کہ بھارت کا یہ اقدام یک طرفہ ہے۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ چینی وزیرخارجہ نے اتفاق کیا ہے کہ بھارت کے اس اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور شناخت میں تبدیلی واقع ہوئی ہے، ایسے اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر ایک متنازع مسئلہ تھا اور ہے، اقوام متحدہ نے اسے متنازع علاقہ تسلیم کیا ہے اور اس کا حل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے، اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔
Today I had a strong and conclusive meeting with State Counsellor and Foreign Minister of China, Wang Yi. Pakistan shares a bond of brotherhood with China as further evidenced in the meeting today where China reassured Pakistan of it's support and commitment. 1/3 pic.twitter.com/TXysZnhOKq
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) August 9, 2019
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے چینی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وہاں ظلم کا دور شروع ہو سکتا ہے، جس سے مزید خون خرابے کا اندیشہ ہے اور اس کا ردعمل بھی سامنے آ سکتا ہے، اس ردعمل کو آڑ بنا کر کوئی پلوامہ جیسی حرکت دوبارہ کی جا سکتی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ چین نے آج ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا با اعتماد دوست ہے، یہ دوستی آج بھی لازوال ہے اس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے، پاکستان نے سیکیورٹی کونسل میں جانے کا جو فیصلہ کیا ہے چین اس کی مکمل حمایت کرے گا اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون رکھے گا۔
عالمی برادری میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی دفتر خارجہ
چینی دفتر خارجہ نے مسئلہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جس میں چین نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک ایسے اقدامات سے پرہیز کریں جو صورتحال کو پیچیدہ کریں، مسئلہ کشمیر نو آبادیاتی تاریخ سے چھوڑا ہوا تنازع ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکیورٹی کونسل کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، فریقین جنوبی ایشیا کی ترقی اور امن کے لیے آگے بڑھیں۔
چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے جائز حقوق، مفادات کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، عالمی برادری میں پاکستان کی قانونی حمایت کرتے رہیں گے، چین بین الاقوامی میدان میں پاکستان کے لیے انصاف کو برقرار رکھے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔