منفر کردار کی تلاش ہے، مشرقی لڑکی کے رول میں دھاک بٹھانا چاہتی ہوں، آسن

شوبز ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2013
آسن کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک ایسے اسکرپٹ کا انتظار ہے جس پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکوں۔ فوٹو: فائل

آسن کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک ایسے اسکرپٹ کا انتظار ہے جس پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکوں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: عامر خان کی فلم گجنی سے شہرت پانے والی بالی وڈ اداکارہ آسن ٹھوٹمکل نے کہا ہے کہ ہر طرح کا کردار نبھانے کی خواہش پوری ہورہی ہے ۔

اب کیس منفرد اور بے مثال کردار کی تلا ش ہے ۔کسی ایسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں جس میں میرا کردار ایک مشرقی لڑکی کا ہو اور میں بالی ووڈ میں اس کردار کے زریعہ اپنی دھاک بٹھانا چاہتی ہوں۔ آسن کے مطابق انھوں نے ’’ریڈی‘‘ ، ہائوس فل 2 اور کھلاڑی 786‘‘ جیسی کامیڈی فلموں میں اکشے کمار اور سلمان خان کے ساتھ اپنے کردار نبھا کر شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کی بھی کاوش کی ہے جس میں بڑی حد تک کامیاب رہی ہوں جب کہ حال ہی میں میری اکشے کمار کے ساتھ ایک ایکشن فلم بھی ریلیزہوئی ہے جس میں لیڈنگ رول کیا ہے۔ آسن کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک ایسے اسکرپٹ کا انتظار ہے جس پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکوں، بالی وڈ میں منفرد کام کرنے کی خواہش ہے اور ایسا کردار تلاش کررہی ہوں جو ہمیشہ کے لیے امر ہوجائے ، بالی وڈ میں دھاک بٹھانے والا کردار نبھائوں گی۔ مشرقی لڑکی کے کردار سے دنیا کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہوں، مشرقی لڑکی کے کردار کی دھاک بٹھانے کی کوشش کرونگی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میڈیا نے ابھی تک مجھے فلم ’’گجنی‘‘کے حوالے سے یاد رکھا ہوا ہے حالانکہ اس کے بعد بھی کئی بہترین اور کامیاب فلمیں دے چکی ہوں اور آئندہ بھی ان سے بہتر کام کرنے کے لیے سرگرم رہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں ایسا کردار نبھائوں گی جو فلم ’’گجنی‘‘ سے بھی بڑا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا بھی علم ہے کہ میں بہتر کردار نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہوں ۔میں جانتی ہوں کہ میں اچھا کردار نبھا سکتی ہوں۔ اچھے اسکرپٹ ملے بھی ہیں اور اپنا کردار بھی خوبی سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔ اداکارہ آسن نے بتایا کہ اب تک جتنے بھی کردار نبھائے ہیں میں ان سے آگے جانا چاہتی ہوں۔ ایسی فلم کی کہانی اور کردار چاہتی ہوں جس میں میری پرفارمنس پوری طرح شائقین کی دلچسپی کا سبب بنے۔ ایسا کردار ابھی نہیں ملا اتنا مضبوط اسکرپٹ ملے گا تو بات بنے گی ۔26سالہ اداکارہ نے کہا کہ 2008میں عامر خان کے ساتھ فلم ’’گجنی ‘‘میں رومانوی کردار نبھانے پر میری پرفارمنس کو سراہا گیا ۔

اس فلم نے مجھے سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دلوایا اس کے باوجود اس فلم کو حرف آغاز ہی سمجھتی ہوں، کئی کامیاب فلمیں کرنے پر بھی میری جستجو میں کوئی کمی نہیں آئی اور اب آگے بڑھنے کا شوق مزید بڑھ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ زندگی میں ایسا کردار ضرور ملے گا جس کو نبھانے پر میری ازلی خواہش پوری ہوسکے گی۔ منفرد اور بے مثال کردار کی متلاشی ہوں۔ روٹین کے کردار کرنے کے لیے مجھے تحریک نہیں ملتی مگر فلم کی پیشکش قبول کرنے پر ایسے کردار بھی کیے ہیں تاہم ان میں اچھوتا پن بھی ہے جس طرح کا چونکا دینے والا کردار نبھانے کی خواہش ہے اس کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو وقف کردونگی ۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی شائقین نے پہلی نظر میں ہی حوصلہ افزائی کی جس پر ان کی بہت ممنون ہوں۔ اہم اور اچھا کردار نبھانے کے لیے بھی بہتر پلیٹ فارم کی ضروری ہوتا ہے۔ آسن نے کہا کہ اب مشرقی لڑکی کے کردار نبھانا چاہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے کلچر کے ایسے کردار ہیں جو دنیا بھر کی توجہ کا محور بن سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کامیڈی رول کے لیے بھی بڑا وسیع مواد ہے اور ان کرداروں کے مقبولیت حاصل کرنے کے زیادہ امکانات ہیں ۔کامیڈی کرداروں میں لطافت ،دلکشی اوربھرپور تفریح ہے،ایسے کردارکو جاذبیت کو بھی مدنظررکھا گیا ۔اس میں کس حد تک کامیاب رہی ہوں اس فیصلہ تو اب شائقین نے کرنا ہے ۔انھوں نے کہا اب ایسے کرداروں کی تلاش میں ہوں جن کو پرفارم کرنے کے دوران تمام صلاحیتوں کے مواقع میسر ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ان میں عورت کو نمایاں کیا گیا ہو تاہم یہ بھی نہیں کہتی کہ خاتون کے کردار کو فلم میں مرکزیت حاصل ہوجائے۔

انھوں نے کہا کہ سائوتھ سے بالی وڈ آنے پر کوئی تفریق نہیں رکھی گئی اور میں انتہائی قلیل عرصہ کے دوران بالی وڈ اپنا الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں جب آئی تو میری کسی سے کوئی خاص شناسائی نہیں تھی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ سائوتھ میں مجھے نئی فلموں کے انتخاب میں مہارت رکھنے والی اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اب بھی آفرز آنے پر سائوتھ کی کچھ فلموں کا انتخاب کیا ہے مگر اس وقت میرے پاس ڈیٹس کا مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں نے سائوتھ کی فلموں سے یکسر ناطہ توڑ لیا ہے۔ آسن نے کہا کہ وہاں بھی کام کروں گی ۔واضح رہے کہ آسن ٹھوٹمکل پرودیوسر بھوشن کمار کی فلم میرے اپنے میں بھی کام کررہی ہیں اس فلم کے ہدایتکارامیش شکلاہیں جب کہ فلم میں ابھیشک بچن اور رشی کپور بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس فلم کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔