- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
عید قرباں آتے ہی ہرے مصالحے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، عوام پریشان
کراچی: عیدقرباں قریب آتے ہی ہرے مصالحے کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں اور شہری پریشانی سے دوچارہوگئے۔
عیدالاضحی قریب آتے ہیں ادرک لہسن، لیموں اور ہرے مصالحے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے ، ادرک 400روپے کلو ، لہسن 320روپے کلو ، لیموں 300روپے کلو فروخت ہورہے ہیں ،سبز مرچ، دھنیا پودینہ کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی شہریوں کو عید الاضحی کی آمد پر مصنوعی مہنگائی کا سامنا ہے، دو ہفتے قبل تک 240سے 280روپے کلو فروخت ہونے والی ادرک اب 400ر وپے کلو فروخت ہورہی ہے ،لہسن کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ،پہلے لہسن 200روپے کلو فروخت ہورہا تھا جو اب 320روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے ،لیموں کی قیمت 200روپے کلو کی سطح پر آگئی تھی جو دوبارہ 300روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
گوشت گلانے کے لیے کچا پپیتہ بھی مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے ،پپیتہ 100سے 120روپے کلو فروخت ہورہا ہے جو عام دنوں میں 60سے 80روپے کلو فروخت ہورہا تھا دھنیہ پودینہ بارشوں کے بعد سے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔
عید الاضحی کی آمد پر دھنیہ پودینہ بھی مہنگا ہوگیا ہے اور اکثر بازاروں میں تول کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے ، دھنیہ پودینہ کی مختصر حجم کی گڈی 20روپے کی فروخت ہورہی ہے ،ہری مرچ کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے 120 روپے کلو فروخت ہونے والی ہری مرچ اب 180 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے۔
سلاد کا سامان بھی مہنگا ہوگیا ہے کھیرے کی بھرپور فصل ہونے کے باوجود کھیرا 80 سے 100روپے کلو فروخت ہورہا ہے ٹماٹر 30سے 40روپے کلو فروخت ہورہے تھے جو اب 60 سے 70روپے کلو فروخت کیے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔