اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی تفصیلات آن لائن جاری کر دیں

بزنس رپورٹر  ہفتہ 10 اگست 2019
جولائی 2019کے دوران 4 بینکوں کے خلاف 5 ایکشن لیے گئے اور مجموعی طور پر 18کروڑ 46لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ فوٹو: فائل

جولائی 2019کے دوران 4 بینکوں کے خلاف 5 ایکشن لیے گئے اور مجموعی طور پر 18کروڑ 46لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بینکوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کرنا شروع کردیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2019کے دوران 4 بینکوں کے خلاف 5 ایکشن لیے گئے اور مجموعی طور پر 18کروڑ 46لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جن بینکوں پر جرمانے عائد کیے گئے، ان میں بینک آف پنجاب، جے ایس بینک، بینک الحبیب اور سونیری بینک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بینک آف پنجاب پر 2 مرتبہ جرمانے کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔