شاہدہ منی ملٹی نیشنل موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں

کلچرل رپورٹر  جمعـء 20 ستمبر 2013
شاہدہ منی نے کہا کہ مجھے مختلف کمپنیوں کی طرف سے برانڈ ایمبسڈر کی آفرز تو بے شمار ملیں مگر میرے کام کرنے کا اپنا ایک انداز ہے۔ فوٹو: فائل

شاہدہ منی نے کہا کہ مجھے مختلف کمپنیوں کی طرف سے برانڈ ایمبسڈر کی آفرز تو بے شمار ملیں مگر میرے کام کرنے کا اپنا ایک انداز ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: گلوکارہ شاہدہ منی برانڈ ایمبسڈر بن گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شاہدہ منی کو ایک معروف ملٹی نیشنل موبائل کمپنی نے برانڈ ایمبسڈر بنا لیا ہے جس کے تحت برانڈ کے ملک و بیرون ملک ہونیوالے شوز میں پرفارم کرنے کے ساتھ اس کی پروموشن میں حصہ لینگی۔

شاہدہ منی نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی پراڈکٹ کا برانڈ ایمبسڈر بننا ایک اعزاز کے ساتھ بہت بڑی ذمے داری ہوتی ہے۔ برانڈ ایمبسڈر کا انتخاب کرنے کے لیے فنکار کی عوام میں مقبولیت کا گراف دیکھا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنی پراڈکٹ کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کے لیے اس کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کمپنی کے ساتھ ہونیوالے معاہدے کے مطابق ملک وبیرون ملک لانچنگ شوز اور پروموشن کا حصہ ہونگی۔

شاہدہ منی نے کہا کہ مجھے مختلف کمپنیوں کی طرف سے برانڈ ایمبسڈر کی آفرز تو بے شمار ملیں مگر میرے کام کرنے کا اپنا ایک انداز ہے۔ اسی لیے معذرت کے ساتھ انکار کرتی رہی مگر اب اس بار ایسا نہیں کرسکی۔ ہر کام کو ایک چیلنج سمجھ کیا ، اس ذمے داری کو بھی احسن طریقے سے نبھانے کے لیے اپنا بھرپور کردار نبھائوں گی۔ شاہدہ منی نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ فن گائیکی کے میدان میں پرائیڈ آف پرفارمنس ، میلوڈی کوئین آف ایشیاء سمیت تمام بڑے اعزاز اپنے نام کے کرنے کے ساتھ برانڈ ایمبسڈرتک ملنے والی تمام کامیابیاں میرے پرستاروں ، والدین اور اساتذہ کی دعائوں اور محبتوں کا نتیجہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔