- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
نبیل گبول کیخلاف قتل کا مقدمہ کھلی سیاسی انتقامی کارروائی ہے، الطاف حسین
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے خلاف کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ کے قتل کا مقدمہ درج کئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی سیاسی انتقامی کارروائی قراردیاہے۔
لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ چندروزقبل بھی ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی پر اسی طرح پولیس اہلکاروں کے قتل کاجھوٹا مقدمہ قائم کیاگیاتھامگران کے خلاف الزام ثابت نہ ہوسکا اور آج ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول پر ظفر بلوچ کے قتل کامقدمہ قائم کیاگیاہے، وہ گزشتہ کئی روز سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے اسلام آبادمیں مقیم ہیں، اس مقدمہ سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ حکومت سندھ ایم کیوایم کے خلا ف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔
الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے خلاف قتل کامقدمہ واپس لیاجائے اورایم کیوایم کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بندکیاجائے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل لیاری میں قتل ہونے والے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ نبیل گبول کے خلاف درج کرایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔