"کشمیر بنے گا پاکستان " کشمیر سے منسوب یوم آزادی کا لوگو جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اگست 2019
کشمیر کی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کو خون کی سرخی سے اجاگر کیا گیا ہے (فوٹو: ایکسپریس ٹربیون)

کشمیر کی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کو خون کی سرخی سے اجاگر کیا گیا ہے (فوٹو: ایکسپریس ٹربیون)

 اسلام آباد: پاکستان نے کشمیر سے منسوب یوم آزادی کا نیا لوگو جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کشمیر سے منسوب کرنے والا لوگو بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لوگو میں سرخ رنگ سے کشمیر لکھا گیا ہے جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو ظاہر کرتا ہے جب کہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے اور مظالم کو ظاہر کررہی ہے۔

لوگو میں پاکستان کا جھنڈا “کشمیر بنے گا پاکستان ” کا عزم لیے لہرا رہا ہے جب کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخی سے اجاگر کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔