پیپلز پارٹی نے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار دیا، سسی پلیجو

نامہ نگار  ہفتہ 21 ستمبر 2013
شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، سسی پلیجو۔ فوٹو: فائل

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، سسی پلیجو۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ:  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، اسکا عوام کے ساتھ رشتہ کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا۔

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر سسی پلیجو نے مکلی میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، انکے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدے کو پیپلز پارٹی نے پورا کیا۔ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور عوام اور اسکی محبت کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔

ملک پر زبردستی 11 برس حکومت کرنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا، پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کروائے اور ٹھٹھہ میں مجھ سمیت درجنوں خواتین کو جیلوں میں بند کروایا۔ مگر پیپلز پارٹی کو اقتدار ملتے ہی پیپلز پارٹی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا،کئی اسکیمیں متعارف کرائیں۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارتی لوٹا سیاست کرنیوالوں کو میدان سے آؤٹ کردیگی اور بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ انکے ہمراہ سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔