سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی گئی

ویب ڈیسک  اتوار 11 اگست 2019
 سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی گئی اور گوشت رشتہ داروں سمیت مساکین و مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں گزشتہ روز عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی جب کہ اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں عید الاضحیٰ کے روح پرور اجتماعات دیکھنے میں آئے۔ سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دیا گیا۔

سعودی عرب کے علاوہ فلسطین، انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی، جاپان، امریکا اور یورپی ممالک میں بھی عیدالاضحی آج منائی گئی، نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں امت مسلمہ کے اتحاد اور یگانگت کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ  سمیت دیگر مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں نے عید پر اپنے رشتہ دا روں اور احباب سے ملنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے جب کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلم کمیونٹی کو مبارک باد کےساتھ عید کا خصوصی پیغام بھی دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔