برطانیہ : گرفتارپی آئی اے پائلٹ عرفان فیض کی 2004ء میں برطرفی کاانکشاف

جہانگیر منہاس  ہفتہ 21 ستمبر 2013
گزشتہ روز لندن کی عدالت میں پائلٹ عرفان فیض نے نشے کی حالت میں جہاز کے کاک پٹ میں جانیکا اعتراف کیا ہے۔ فوٹو : فائل

گزشتہ روز لندن کی عدالت میں پائلٹ عرفان فیض نے نشے کی حالت میں جہاز کے کاک پٹ میں جانیکا اعتراف کیا ہے۔ فوٹو : فائل

برطانیہ:  شراب کے نشے میں دھت ہوکر جہاز کے کاک پٹ میں جانیوالے پی آئی اے کے پائلٹ عرفان فیض کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ 2004 میںچکوال کے ایئر بیس پر طیارے کو اوور رن کرنے کے جرم میں نوکری سے برخواست کئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ عرفان فیض جو لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی کے صاحبزادے ہیں کو سابق صدرپرویز مشرف کے دور میں دوبارہ نوکری پر بحال کیاگیا تھا،گزشتہ روز لندن کی عدالت میں پائلٹ عرفان فیض نے نشے کی حالت میں جہاز کے کاک پٹ میں جانیکا اعتراف کیا ہے۔

جسکے بعدانھیں مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ،لیڈز کی مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ جہاز کے کاک پٹ میں نشے کی حالت میں گئے تھے ،ذرائع کے مطابق عرفان فیض کو 16 جون 2004 میں جہاز کو رن وے سے باہر لے جانے کے جرم میں نوکری سے فارغ کیا گیا تھا ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔