یکم اکتوبرسے پٹرولیم نرخوں میں ساڑھے 3روپے لیٹراضافے کاامکان

آن لائن  ہفتہ 21 ستمبر 2013
 اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ہے. فوٹو: فائل

اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ہے. فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ہے، یکم اکتوبرسے ساڑھے3 روپے فی لیٹراضافے کاامکان ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اوگراکی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال سمری کے مطابق پٹرول 2.35روپے، لائٹ ڈیزل 2.25، ہائی اوکٹین3روپے 50پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.95روپے فی لیٹراضافہ تجویزکیا گیاہے۔ وزارت پٹرولیم سمری کاجائزہ لینے کے بعدوزارت خزانہ کوارسال کرے گی۔ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعدیکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ متوقع ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔