- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج دس روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا
- زرداری پر عمران خان قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید تھانے طلب
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
- دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
- بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید
- بابراعظم میرے بیٹے جیسا ہے اُس سے کبھی ناراض نہیں ہوا، وسیم اکرم
- پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، وزیراعظم
- امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ؛ صدر اور اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار
- صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا
- جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ؛ 8 افراد ہلاک
- فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں، حبا چوہدری
- پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید
- پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے
- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
گوشت کی زیادتی مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے، طبی ماہرین

عید الاضحی کے موقع پر اسپتالوں میں گیسٹرو اور ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہوجاتا ہے، ماہرین(فوٹو: فائل)
کراچی: طبی ماہرین نے عیدالاضحی پر شہریوں کو کم گوشت کھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بسیار خوری ڈائریا، گیسٹرو سمیت میٹابولک ڈیسیز ہارٹ اٹیک، ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک (فالج) کا سبب بنتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق طبی ماہرین گوشت کی زیادتی (بسیار خوری) کو مختلف بیماریوں کا باعث قرار دیا ہے اور ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بسیار خوری ڈائریا، گیسٹرو سمیت میٹابولک ڈیسیز ہارٹ اٹیک، ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک (فالج) کا سبب بنتی ہے، جب کہ کھانے میں بے احتیاطی بلڈ پریشر اور دل کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے عباسی شہید اسپتال میں کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر محسن علی عثمانی کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے تاہم گوشت کے غیر ضروری استعمال سے معدے اور پیٹ کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں، عید قرباں پر گوشت ضرور کھائیں لیکن اس ضمن میں اعتدال اور احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔
ڈاکٹر موحسن علی عثمانی کا کہنا تھا کہ گوشت زیادہ دیر رکھ کر نہ کھانے، اچھی طرح دھو کر استعمال کرنے، صحیح پکا ہوا کھانے اور گوشت کے ساتھ سبزیوں کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے جب کہ گوشت کھانے میں بے احتیاطی سے پیٹ کی خرابی اور معدے میں تکلیف ہی نہیں ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گوشت مناسب مقدار سے زائد کھانے، آدھا کچا کھانے، مصنوعی مصالحوں کا استعمال ڈائریا، گیسٹرو جیسے امراض میں اضافہ کردیتا ہے، اسی لیے عیدالاضحی کے موقع پر اسپتالوں میں معدے کے امراض جیسے گیسٹرو اور ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہوجاتا ہے، صرف عید کے موقع پر ہماری ایمرجنسی میں یومیہ 25 سے 30 مریض روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں جن کی عمر 15 سے 90 سال تک کی ہوتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔