محمد رفیق کا ناروے میں مسجد پر حملہ ناکام بنانا قابل تحسین ہے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2019
پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسر نے کرائسٹ چرچ جیسے واقعہ کو رونما ہونے سے بچایا، وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسر نے کرائسٹ چرچ جیسے واقعہ کو رونما ہونے سے بچایا، وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ناروے میں مسجد پر حملے کو ناکام بنانے والے پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق کو ان کی بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ پی اے ایف کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق کا ناروے میں حملہ آور کو دبوچنا قابل تحسین ہے، محمد رفیق نے کرائسٹ چرچ جیسے واقعہ کو رونما ہونے سے بچایا اور پوری قوم اس ہیرو کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مساجد اور عبادت گاہوں پرحملے انتہائی قابل مذمت اور قابل تشویش ہیں، حملہ آوراندر داخل ہوا تو مسجد میں بہت سے لوگ نمازعید کی تیاری کر رہے تھے، اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا موجب ہو سکتے ہیں۔

یہ پڑھیں: ناروے میں 65 سالہ پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اہلکار نے مسجد پر حملے کو ناکام بنادیا

 

واضح رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی النور مسجد میں حملہ آور سفید فام شخص کو پاک فضائیہ کے سابق افسر نے دبوچ کر اسے غیر مسلح کر دیا  تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔