متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جائیں، کینیڈا

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2019
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال اور کشمیریوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے، کینیڈین وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال اور کشمیریوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے، کینیڈین وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

اوتاوا / اسلام آباد: کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ با معنی مذاکرات کیے جائیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کشمیر میں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال، وادی کی قیادت سمیت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، تمام فریقین ایل او سی اور خطے میں امن برقرار رکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔