جشن آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2019
پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے سرچ انجن پر باب خیبر کی تصویر لگادی (فوٹو : گوگل)

پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے سرچ انجن پر باب خیبر کی تصویر لگادی (فوٹو : گوگل)

پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔

پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک میں جشن، ہر چہرے پر خوشی اور فضا میں ملی نغموں کی گونج ہے وہیں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے سرچ انجن پر باب خیبر کی تصویر لگائی ہے۔

یہ پڑھیں : یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

واضح رہے اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔