جشن آزادی پر پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے پرجوش ملی نغمات جاری

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2019
پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے ملی نغموں کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ فوٹو ـ اسکرین گریب

پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے ملی نغموں کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ فوٹو ـ اسکرین گریب

پاکستان کے 72 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ اور پاک نیوی نے جوش و جذبہ سے بھرپور ملی نغمات جاری کردیئے۔

جشنِ آزادی کے موقع  پر پاک فضائیہ نے ” آزاد” کے ٹائٹل سے ملی نغمہ جاری کیا ہے اس نغمے میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو بہترین انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اسی ضمن میں یوم آزادی کے حوالے سے پاکستان نیوی نے بھی جوش و جذبے سے بھرپور ملی نغمہ “ہم ایک ہیں”جاری کردیا۔ پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے ملی نغمے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گئے اور انہیں لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔