پاکستان گالف کا میلہ جمعے سے کراچی میں سجے گا، 5 بڑے مقابلے شیڈول

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 14 اگست 2019
عربین سی کراس کنٹری اینڈگالف کلب پر جمعے سے سہ روزہ سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگا۔ فوٹو: فائل

عربین سی کراس کنٹری اینڈگالف کلب پر جمعے سے سہ روزہ سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان گالف کا میلہ جمعہ سے کراچی میں سجے گا جب کہ کراچی سرکٹ میں شامل پانچ بڑے مقابلوں میں ملک کے معروف مرد اور خواتین گالفرز ایکشن میں ہوں گے۔

عربین سی کراس کنٹری اینڈگالف کلب پر جمعے سے سہ روزہ سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگا، دوسرا ایونٹ سندھ جناح ڈیولپمنٹ  گالف ٹور 19 سے 21 اگست ایئرمین گالف کورس پر شیڈول ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کپ گالف چیمپئن شپ ڈی ایچ اے گالف کلب پر 22 سے 25 اگست تک منعقد ہوگی،29 اگست سے یکم ستمبر تک چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کراچی گالف کلب پر طے ہے۔

بعدازاں پریزیڈنٹ سندھ گالف ایسوسی ایشن امیچر چیمپئن شپ 19 سے 22 ستمبر ڈی ایچ اے گالف کلب میں منعقد ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔