وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دلہا سمیت 7 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 ستمبر 2013
جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے، فوٹو:فائل

جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے، فوٹو:فائل

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقے کیل میں صلازئی کے مقام پر پیش آیا جہاں بارات میں شامل ایک گاڑی بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری جس میں سوار 8 افراد جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گر کر جاں بحق 6 افراد اور زخمی ہونے والوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ مزید 2 لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔