ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانیوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2019
لوگوں نے اپنے پیاروں کے لیے لذیز کھانوں سے مزین دستر خوان بچھادیئے فوٹو: فائل

لوگوں نے اپنے پیاروں کے لیے لذیز کھانوں سے مزین دستر خوان بچھادیئے فوٹو: فائل

 کراچی: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

ملک بھر میں تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ قربانی سے فارغ ہوجانے والے افراد گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں۔

خواتین گوشت کو محفوظ کرنے اور مزے مزے کھانوں کے ذریعے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔ دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کے لیے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کرلی گئی ہیں۔

جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن قربانی فریضہ سرانجام دے دیا وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، یوم آزادی نے عید الاضحیٰ کے تہیسرے دن کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔