کچھ عناصر پارلیمنٹ بے اثر اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،آصف زرداری

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2019
پارلیمنٹ کی بالادستی اور آٸین کی حکمرانی سے ملک مضبوط ہوگا، آصف زرداری فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کی بالادستی اور آٸین کی حکمرانی سے ملک مضبوط ہوگا، آصف زرداری فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر پارلیمنٹ کو بے اثر اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر مملکت نے کہا کہ یوم آزادی قاٸد اعظم کے فلسفے پرعمل کا تقاضا کرتا ہے، قاٸد اعظم کے پاکستان کو قاٸد عوام نے آٸین کا نور دیا، قاٸد کے فلسفہ کو نہ ماننے والوں نے ملک کو تختہ مشق بنایا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور آٸین کی حکمرانی سے ملک مضبوط ہوگا لیکن کچھ عناصر پارلیمنٹ بے اثر اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔