کاغذ کا ٹکڑا 1947 میں کشمیر کی حیثیت تبدیل نہ کرسکا اور نہ اب کرسکے گا، آرمی چیف

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2019
کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف۔ فوٹو:ٖفائل

کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف۔ فوٹو:ٖفائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔

یومِ پاکستان اور یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے، پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور کھڑا رہے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے، پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے اور کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے مکمل تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔