آرایس ایس کے نظریے سے مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں کو خطرہ ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2019
آرایس ایس کانظریہ بھارت کے بانیوں کی سوچ کے بھی برعکس ہے ، وزیراعظم، فوٹو: فائل

آرایس ایس کانظریہ بھارت کے بانیوں کی سوچ کے بھی برعکس ہے ، وزیراعظم، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم(آر ایس ایس) کے نظریے سے ہر ایک کو خطرہ ہے۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آرایس ایس کے نظریے سے نہ صر ف کشمیر،پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مسلمانوں کو خطرہ ہے، آرایس ایس کے نظریے سے بھارت میں دلتوں اور عیسائیوں کو بھی خطرہ ہے جب کہ آرایس ایس کانظریہ بھارت کے بانیوں کی سوچ کے بھی برعکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آزاد کشمیر کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیراعظم

قبل ازیں  آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر کی پالیسی سے متاثر ہیں اور اسی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا جب کہ اس سوچ کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، آر ایس ایس والے سمجھتے ہیں مسلمان 6 سو سال  حکومت نہ کرتے تو یہ عظیم قوم ہوتے اور یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں نے ان پر حکومت کی اب بدلہ لینا ہے تاہم میں نے نریندر مودی کی اصل شکل کو میں نے دنیا کے سامنے رکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔