بیگ میں پرفیوم کی بوتلیں تھیں جس کے باعث تلاشی لی گئی، خواجہ آصف

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 ستمبر 2013
خواجہ آصف امریکی فلائٹ اے اے 107 کے ذریعے ہیتھرو ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہورہے تھے۔ فوٹو؛ فائل

خواجہ آصف امریکی فلائٹ اے اے 107 کے ذریعے ہیتھرو ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہورہے تھے۔ فوٹو؛ فائل

لندن: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیگ میں دو پرفیوم کی بوتلیں تھیں جس کے باعث تلاشی کے لئے روکا گیا تھا۔

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر تلاشی کے لئے روکے جانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے بیگ میں دو پرفیوں کی بوتلیں موجود تھیں جنہیں چیک کیا گیا۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف امریکی فلائٹ اے اے 107 کے ذریعے ہیتھرو ایئر پورٹ سے امریکا روانہ ہورہے تھے کہ اسکریننگ کے دوران ان کے سامان میں ممنوعہ مواد کے باعث انہیں تلاشی کے لئے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔