وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد مودی کو اب نیند نہیں آئے گی، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2019
مودی سرکار یاد رکھے کہ گولی سے کسی قوم کو پابند سلاسل نہیں کیا جاسکتا، فردوس عاشق۔ فوٹوفائل

مودی سرکار یاد رکھے کہ گولی سے کسی قوم کو پابند سلاسل نہیں کیا جاسکتا، فردوس عاشق۔ فوٹوفائل

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج وزیراعظم پاکستان نےسینہ تان کےمودی کو للکارا اور پیغام دیا کہ وہ ریاستی دہشتگردی سے باز رہے، مودی کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد اب نیند نہیں آئے گی۔ 

ڈی چوک اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آنے سے پہلے قیام پاکستان کا دورتھا، اقتدارمیں آنےسےپہلےعمران خان نےسامراجی نظام کےخلاف جنگ لڑی، اور اقتدار میں آنے کے بعد ایک سال  تک استحکام پاکستان کے لیےکام کیا اورگلے سڑے نظام کے خاتمہ کیلئے اصلاحات کی، اب اگلا سال تعمیر پاکستان کا سال ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت نے آنکھ اٹھا کردیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مکروہ اورسیاہ عمل سے کشمیریوں سےشناخت چھیننے اور کشمیر کی حیثیت بدلنے کی سازش کی کی کوشش کی، کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھائے گئے لیکن مودی سرکار یاد رکھے کہ گولی سے کسی قوم کو پابند سلاسل نہیں کیا جاسکتا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آج وزیراعظم پاکستان نےسینہ تان کےمودی کو للکارا اور پیغام دیا کہ وہ ریاستی دہشت گردی سے باز رہے، وزیراعظم نے بھارتی سرکار کو بتایا کہ ہم طاقت سے زیادہ جذبے سے لڑتے ہیں، مودی کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد اب نیند نہیں آئے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھ اکہ پاکستان کشمیریوں کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتا ہے، اہلیان کشمیر یقین رکھیں پاکستان کی بہنیں اور قوم کی مائیں آپ کے درد میں شریک ہیں، آپکو پہنچنے والی ہر تکلیف پاکستانی عوام محسوس کرتی ہے، کشمیریوں کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، اپنے موقف سے لچک نہیں دکھائیں گے، وزیراعظم عمران خان کشمیرکازکوہر فورم پراجاگر کرنے کیلیے پرعزم ہیں مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔