حب میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2019
حادثہ حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب پیش آیا، فوٹو: فائل

حادثہ حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب پیش آیا، فوٹو: فائل

حب: بلوچستان کے شہر حب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

میتوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شناخت کا عمل جاری ہے، مقامی تھانے کی پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔