- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
روسی بلی خارپشت چوہوں کی ماں بن گئی
ماسکو: روس میں ایک بلی اب ایسے خارپشت چوہوں کی ماں بن چکی ہے جن کی اصل ماں ایک حادثے میں مرگئی تھی۔
روسی شہر ولادی ووستوک کے چڑیا گھر میں آٹھ خارپشت (hedgehog) چوہوں کے بچے موجود ہیں اور ’مسکا‘ نامی بلی انہیں خوشی خوشی پال رہی ہے۔ ایک روز سیہ کے بچوں کے ماں گھاس کاٹنے کی مشین تلے آکر مرگئی تھی۔
سیڈگوروڈ چڑیا گھر کے عملے نے ان بچوں کو معمول کی زندگی پر رکھنے کی بڑی کوشش کی۔ پہلے انہیں بوتل، پھر سرنج اور پھر تھالی میں دودھ رکھ کر پلانے کی کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئی۔ اس کے بعد چڑیا گھر کے عملے نے حرارت دینے والے پیڈ لگا کر ان میں ہاضمے کا عمل شروع کرنے کی کوشش کی مگر اس میں بھی کامیابی نہیں ملی ۔
جب چڑیا گھر کے عملے نے بلی کو سیہ کے بچوں کے قریب دیکھا تو بچوں کو الگ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے بچوں کو زندہ رکھنے کےلیے یہ طریقہ بھی آزمانے کی کوشش کی۔ خارپشت کے بھوکے بچوں نے بلی کے جسم کی گرمی محسوس کی اور تھوڑی دیر بعد بلی کا دودھ پینے لگے گویا کہ وہی ان کی حقیقی ماں ہو۔
اگلے ایک ہفتے تک مسکا نے خارپشت کے بچوں کو دودھ پلایا اور رات کے وقت انہیں آرام و سکون دیا۔ اب سیہ کےبچے خود سے کھانے کے قابل ہوگئے ہیں لیکن اس دوران بلی ان کا بھرپور خیال رکھتی ہے۔ اب یہ بچے کھاتے ہیں اور سوتے ہیں۔
سیڈگوروڈ چڑیا گھر میں ذرائع ابلاغ کی سربراہ ایلیونا ایسنووینا کہتی ہیں کہ ہر سال اس علاقے میں خارپشت یا ہیج ہوگ آتے ہیں لیکن اس بار غیرمعمولی طور پر سیہ ہہاں آئے ہیں۔ تاہم مسکا کی خارپشت بچوں سے محبت کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔