- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
- پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
- کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں، بورڈ کی وضاحت
- چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد، چاول برآمدات 10 فیصد کم
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 195 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
کوہ پیما حسن سدپارہ کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان

حسن سدپارہ کا نام گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: حکومت پاکستان کی طرف سے کوہ پیما حسن سدپارہ (مرحوم) کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ عوامی خدمات پر پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ہلال امتیاز ایوارڈ سے نوازنے کا بھی اعلان سامنے آیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 14 اگست کو 116 شخصیات کو نمایاں خدمات پر اگلے برس 23 مارچ کو سول ایوارڈز دینے کی فہرست جاری کی گئی ہے اس میں کھیلوں کے شعبے میں صرف حسن سدپارہ ہی جگہ پاسکے ہیں۔ حسن سدپارہ کا نام گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے چار کھلاڑیوں کے نام بھجوائے گئے تھے جن میں شاہد جاوید گالفر، نعمان کریم باکسر، فرحان محبوب اسکواش اور حسن سدپارہ کوہ پیما شامل تھے۔ ان چاروں کا نام ایوارڈ لسٹ کی سب کمیٹی میں منظور ہوا تھا تاہم فائنل فہرست میں صرف ایک اسپورٹس مین کو ہی ایوارڈ کے لیے چنا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔