وسیم خان ایم سی سی کرکٹ کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 15 اگست 2019
اجلاس میں اراکین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وسیم خان۔ فوٹو: فائل

اجلاس میں اراکین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وسیم خان۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

بدھ کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ ایم سی سی اجلاس میں شرکت مثبت رہی، وسیم خان نے کہاکہ اجلاس میں اراکین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم مستقبل قریب میں پاکستا ن کا دورہ کرے گی۔

ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کا2 روزہ اجلاس 11 سے 12 اگست تک لندن میں ہوا جہاں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ مائیک گیٹنگ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں شین وارن اور کمار سنگارا بھی شریک تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔