- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
سبزی فروشوں کی ’’لوٹ مار‘‘ ہرے مصالحہ جات کی من مانی قیمتوں پر فروخت
کراچی: ہر سال کی طرح امسال بھی سبزی فروشوں نے ہرے مصالحہ جات کی من مانی قیمتوں پر فروخت کی روایت قائم رکھی اور حسب معمول شہری انتظامیہ غفلت کی نیند سوتی رہی گراں فروشوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی سبزی فروشوں نے بارشوں اور ترسیل کے مسائل کو جواز بناکر منہ مانگے دام وصول کیے۔
مہنگائی کا سلسلہ عید سے دو روز قبل ہی شروع ہوگیا ادرک لہسن 100 سے 120 روپے کلو اضافہ سے 400 روپے کلو قیمت فروخت کیے گئے، ٹماٹر عید سے قبل 40 سے 50 روپے کلو قیمت پر فروخت ہورہا تھا جو عید کے پہلے دوسرے دنوں میں 80 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔
دھنیے کی 10 روپے والی گڈی کی قیمت 40 روپے تک وصول کی گئی پیاز 70 سے 80 روپے کلو فروخت کی گئی لیموں کی قیمت عید الفطر کے بعد 40 روپے سے 50 روپے پاؤ تھی جو عید الاضحی پر ایک بار پھر 70 سے 80 روپے پاؤ تک پہنچ گئی۔
سبز مرچ بھی 60 سے 70 روپے پاؤ فروخت کی گئی کھیر ے کی قیمت نے 40 روپے اضافہ سے سینچری پوری کرلی سلاد کے پتے اور سلاد کے دیگر لوازمات بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کیے گئے، سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ہرے مصالحہ جات کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا جس سے منڈی میں بھی تھوک قیمت بڑھ گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔