احسان مانی کی ایم سی سی حکام سے ملاقات کے ثمرات سامنے آنے لگے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 15 اگست 2019
چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ سے سیریز کے دوران ایم سی سی حکام سے بات کی تھی
فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ سے سیریز کے دوران ایم سی سی حکام سے بات کی تھی فوٹو: فائل

 لاہور:  چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ایم سی سی حکام سے بات چیت کے ثمرات سامنے آنے لگے، مئی میں ابتدائی طور پر ہونے والی پیش رفت کے بعد گزشتہ دنوں ایم ڈی وسیم خان نے ملاقات میں معاملات کو آگے بڑھایا۔

’’ ایکسپریس‘‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے اوول میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے بعد ایم سی سی حکام سے ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ، بورڈ کے سربراہ نے امید دلائی تھی کہ آنے والے وقت میں حالات مزید بہتر ہوں گے،ایم سی سی ٹیم کے دورہ سے دیگر ٹیموں کا اعتماد بحال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

احسان مانی نے ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن سے ملاقات میں بھی انگلش ٹیم کو پاکستان بھجوانے کی بات کی تھی،گزشتہ دنوں ایم ڈی وسیم خان ایم سی سی کی میٹنگ میں شریک ہوئے اور معاملات کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔