مفادات کا تصادم، راہول ڈریوڈ کو بھارتی بورڈ نے کلین چٹ دے دی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 15 اگست 2019
بیک وقت دو مختلف جگہوں پر کام کرنے کی وجہ سے ان کیخلاف بھی مفادات سے تصادم کے قانون کی خلاف ورزی پر شکایت کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

بیک وقت دو مختلف جگہوں پر کام کرنے کی وجہ سے ان کیخلاف بھی مفادات سے تصادم کے قانون کی خلاف ورزی پر شکایت کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  ’’مفادات کا تصادم ‘‘ قانون کی گرفت میں آنیو الے سابق بھارتی بیٹسمین راہول ڈریوڈ کو بی سی سی آئی نے کلین چٹ دے دی۔

راہول ڈریوڈ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل فرنچائز سے بھی وابستہ ہیں، بیک وقت دو مختلف جگہوں پر کام کرنے کی وجہ سے ان کیخلاف بھی مفادات سے تصادم کے قانون کی خلاف ورزی پر شکایت کی گئی تھی تاہم بورڈ نے انھیں کلیئر قرار دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔