ہماری فیشن انڈسٹری معیاری کام کر رہی ہے: نادیہ حسین

شوبز رپورٹر  اتوار 22 ستمبر 2013
کراچی فیشن انڈسٹری میں اب بڑے پیمانے پر آرگنائزر شوز کا انعقاد کرنے لگے ہیں، ماڈل نادیہ حسین۔ فوٹو: انسٹیشیا پی آر/فائل

کراچی فیشن انڈسٹری میں اب بڑے پیمانے پر آرگنائزر شوز کا انعقاد کرنے لگے ہیں، ماڈل نادیہ حسین۔ فوٹو: انسٹیشیا پی آر/فائل

کراچی: پاکستان کی معروف ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی ماڈلز کے کام کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔

ہماری فیشن انڈسٹری معیاری کام کر رہی ہے، کراچی فیشن انڈسٹری کا گڑھ بن چکا ہے یہاں اب بڑے پیمانے پر آرگنائزر شوز کا انعقاد کرنے لگے ہیں، میں سمجھتی ہوں اس عمل سے کراچی کی عوام کو ذہنی تسکین پہنچے گی کیونکہ یہ شہرگزشتہ کافی عرصے سے حالات کی خرابی کا شکار ہے، ایسے میں عوام تفریح کے مواقع تلاش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا، انکاکہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پاکستان سے باہرجاناہوا تو پتہ چلا کہ لوگ ہمارے کام کو دیکھتے بھی ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے فیشن ڈیزائنرز اپنے کلچراور تہذیب کے گرد گھومتے ہوئے کام کریں تو نوجوان نسل کی رہنمائی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔