بھارتی جھنڈا لہرانے کی تصویر شیئر کرنے پر ثانیہ مرزا تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک / زبیر نذیر خان  جمعرات 15 اگست 2019
صارفین نےاہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست کو یوم سیاہ قرار دیا فوٹوفائل

صارفین نےاہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست کو یوم سیاہ قرار دیا فوٹوفائل

دبئی: پاکستان کے ٹیسٹ اسٹار و سابق قومی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو بھارتی پرچم  لہرانے کی تصویر شیئر کرنے اوربھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر آویزاں کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے جس پر ثانیہ کے لاتعداد فالوورز نے انہیں آڑےہاتھوں لیتے ہوئے  شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

https://twitter.com/MirzaSania/status/1161872963680890880

سوشل میڈیا صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست(بھارت کے یوم آزادی)کو یوم سیاہ قرار دیاہے۔ زارا اکرام نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے کہا انسانیت کے لیے یوم سیاہ منائیں۔

جب کہ کچھ لوگوں نے پاکستان اورکشمیر کا جھنڈا شیئر کراتے ہوئے لکھا کشمیر بنے گا پاکستان انشااللہ۔

فرح ناز نامی صارف نے ثانیہ مرزا سے درخواست کرتے ہوئے کہا بھابھی پلیز پاکستانی  ہوجائیں اس کے ساتھ انہوں نے فری کشمیر(کشمیر کی آزادی)اور یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔