پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اگست 2019
سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،  فخر امام۔ فوٹو : فائل

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، فخر امام۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان کیا ہے، بھارت خود کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، بھارت خطے کے ہر ملک پر اپنا اثر و رسوخ چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا 2  قومی نظریہ آج سچ ثابت ہو گیا جب کہ مہاتما گاندھی کو آر ایس ایس کے ایک کارندے نے قتل کیا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ برہان وانی کے جنازے میں 3 لاکھ افراد نے شرکت کی، مودی جانتا ہے کشمیری نڈر ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے، سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، ہیومین رائٹس کمیشن کی 2 رپورٹس آئیں جنہیں بھارت نے تسلیم نہیں کیا، پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے۔

چیئرمین کشمیرکمیٹی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کا متنازع علاقہ تسلیم کیا، جو جارحیت آج کی آگے بھی کر سکتے ہیں تاہم پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔