شنیرا اکرم شادی کی چھٹی سالگرہ پر بھی پاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اگست 2019
میں اور وسیم اکرم عین اسی طرح مضبوط اور متحد رہیں گے جس طرح آج کا پاکستان متحد اور مضبوط ہے، شنیرا اکرم (فوٹو: فائل)

میں اور وسیم اکرم عین اسی طرح مضبوط اور متحد رہیں گے جس طرح آج کا پاکستان متحد اور مضبوط ہے، شنیرا اکرم (فوٹو: فائل)

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ پر پاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں۔

6 سال قبل 14 اگست کے موقع پر رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے اپنی چھٹی سالگرہ منائی تاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شنیرا اکرم پاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں۔

شنیرا اکرم نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے چہرے پر مسکراہٹ سجائے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ’’ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ یوم پاکستان کے ساتھ منا رہی ہوں‘‘۔

چھ سال قبل ہم دونوں نے ایک عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم محبت، اتحاد رحم دلی اور خوشحالی کے ساتھ اگے بڑھیں گے اور ہمارا یہی وعدہ پاکستان کے لیے بھی ہے‘‘۔

شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں  اور وسیم اکرم عین اسی طرح مضبوط اور متحد رہیں گے جس طرح آج کا پاکستان متحد اور مضبوط ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم ایسے مزید دن دیکھتے رہیں گے۔

https://twitter.com/wasimakramlive/status/1161615843488350208

دریں اثنا وسیم اکرم بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے بھی شادی کی سالگرہ پر منفرد انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ہم جشن آزادی مناتے ہیں عین اسی دن میری آزادی ختم ہو گئی تھی۔ وسیم اکرم نے شنیرا اکرم کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمھارے بغیر میری زندگی بے معنی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔