مفرور ملزمان کی فہرست مرتب کرنے کے احکام جاری

اسٹاف رپورٹر  اتوار 22 ستمبر 2013
ہنگامی طور پر مفرور ملزمان کی فہرست ان کے ناموں کے ساتھ مرتب کرنے کی ہدایت۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

ہنگامی طور پر مفرور ملزمان کی فہرست ان کے ناموں کے ساتھ مرتب کرنے کی ہدایت۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

کراچی:  پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ سندھ نے صوبہ بھر کی تمام عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں مفرور ملزمان کی فہرست ناموں کے ساتھ ہنگامی طور پر مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو سندھ بھر خاص طور پر کراچی میں مفرور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات دیے تھے،جس پر ہفتہ کو پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے تمام عدالتوں کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی طور پر مفرور ملزمان کی فہرست ان کے ناموں کے ساتھ مرتب کی جائے اور فوری طور پر پراسیکویٹر جنرل سندھ آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل عدالتی عملہ صرف مفرور ملزمان کی تعداد ہی بھیجا کرتا تھا کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ کراچی میں ڈیڑھ ہزار دہشت گرد مفرور ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔