- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ کی 10 لاکھ سے زائد ٹویٹس کا نیا ریکارڈ قائم
اسلام آباد: بھارتی یوم آزادی پر پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت میں دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے 15 اگست بھارتی یومِ آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے اس کی حمایت بھی کی۔ دنیا بھر میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کی مہم 30 گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی جب کہ اس مہم کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دنیا بھر کے تمام مذاہب، مکاتب فکر، رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے عوام نے اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت میں ایک ملین سے زائد ٹویٹس کی گئیں جو کسی بھی مہم کے دوران کی جانے والی ٹویٹس میں نیا ریکارڈ ہے۔ ٹویٹر پر پاکستانیوں اور عالمی برادری نے کشمیر میں بھارت کے سیاہ چہرے کو پیش کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔