بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ کی 10 لاکھ سے زائد ٹویٹس کا نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اگست 2019
پاکستان اور دنیا بھر کے پینل پر یوم سیاہ کی مہم 30 گھنٹے سے زیادہ جاری رہی جو خود ایک ریکارڈ ہے۔  فوٹو : فائل

پاکستان اور دنیا بھر کے پینل پر یوم سیاہ کی مہم 30 گھنٹے سے زیادہ جاری رہی جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: بھارتی یوم آزادی پر پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت میں دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے 15 اگست بھارتی یومِ آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے اس کی حمایت بھی کی۔ دنیا بھر میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا  نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔

tweets world record on Black Day on India Independence day 15 August screen shot

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کی مہم 30 گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی جب کہ اس مہم کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دنیا بھر کے تمام مذاہب، مکاتب فکر، رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے عوام نے اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت میں ایک ملین سے زائد ٹویٹس کی گئیں جو کسی بھی مہم کے دوران کی جانے والی ٹویٹس میں نیا ریکارڈ ہے۔  ٹویٹر پر پاکستانیوں اور عالمی برادری نے کشمیر میں بھارت کے سیاہ چہرے کو پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔