- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
- اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
آرکٹک کی برفباری اور امریکی برسات میں پلاسٹک ذرات دریافت!

امریکہ میں برساتی پانی اور آرکٹک میں برف کے ذرات میں پلاسٹک کے ذرات کی بڑی تعداد نوٹ کی گئی ہے۔فوٹو:ایلفرڈ ویگنر انسٹی ٹیوٹ
برلن: پلاسٹک کی آلودگی ہمارے لیے ایک بھیانک حقیقت بن چکی ہے۔ فصلوں، غذاؤں، سمندروں، خشکی اور جانوروں میں پلاسٹک کے ذرات مل رہے ہیں، اب امریکی جیالوجیکل سروے(یوایس جی ایس) نے کہا ہے کہ انہوں نے بارش کے پانی میں پلاسٹک کے ذرات دیکھے ہیں۔
یو ایس جی ایس کا عملہ بارش کے پانی میں نائٹروجن کے آثار ڈھونڈ رہا تھا کہ اس کی توجہ ایک اور شے کی طرف ہوئی اور حیرت انگیزطور پر انہیں پانی کے نمونوں میں پلاسٹک کے باریک ذرات ملے۔ ڈینور سے لے کر بولڈر تک کئی علاقوں میں پانی کے 90 فیصد نمونوں میں پلاسٹک دیکھا گیا ہے۔ یہاں تک کہ سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ بلند ایک پہاڑ کے دامن سے بھی بارش کے پانی میں پلاسٹک کے ٹکڑے اور باریک تار بھی ملے ہیں جو رنگ برنگی ہیں اور ان میں نیلا رنگ نمایاں ہے۔
اس بنا پر کہا جاسکتا ہےکہ ہم ہرسال 70 ہزار سے زائد پلاسٹک کے چھوٹے بڑے ٹکڑے اپنے معدے میں اتار رہے ہیں۔ ماہرین نے اس رپورٹ کا نام ’پلاسٹک کی بارش‘ رکھا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پلاسٹک کے ذرات فضا میں موجود ہیں جو برسات کے ساتھ زمین تک آرہے ہیں۔
اسی تناظر میں دوسری خبر انٹارکٹیکا سے آئی ہے۔ وہاں گرنے والی برف میں بھی پلاسٹک کے باریک ٹکڑے، ریشے اور ذرات ملے ہیں۔ حالانکہ یہ آبادی سے دور ایک ایسا خطہ ہے جہاں سکوت اور برف کا راج ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پلاسٹک کے یہ ذرات بہت دور سے وہاں تک پہنچے ہیں۔
جرمنی کے ایلفرڈ ویگنر انسٹٰی ٹیوٹ نے سال 2014 اور 2015 میں آرکٹک کی سمندری برف کا جائزہ لیا تھا۔ اس کے ساتھ برف باری کے ذرات میں بھی پلاسٹک کی آلودگی دیکھی گئی تھی۔ پلاسٹک کا خردبینی کوڑا کرکٹ دنیا کے سمندروں سے گزرتا ہوا آرکٹک میں پہنچا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کر مزید تقسیم ہورہا ہے۔
تاہم اب جرمنی کے ماہرین نے ہی آرکٹک کے پانی کو دیکھا ہے اورمحتاط اندازے کے مطابق ایک لیٹرپانی میں پلاسٹک کے 14400 ذرات دیکھے گئے ہیں ۔ سویٹزرلینڈ میں ایلپس کی پہاڑیوں اور جرمنی کے دوردراز علاقوں میں پلاسٹک کی تعداد اس سے بھی ذیادہ نوٹ کی گئی ہے۔ جرمنی کے علاقے بیوریا کے پانی میں پلاسٹک کے ڈیڑھ لاکھ ذرات پائے گئے ہیں۔ یہ پلاسٹک، رنگ و روغن، ربڑ، شاپنگ بیگ اور گاڑیوں کے ٹائر سے ماحول میں پہنچ رہے ہیں۔
اس خوفناک صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پلاسٹک کا مسئلہ کس قدر شدت اختیار کرچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔