- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
انتظامیہ کی غفلت، حیدرآبادہاکی گراؤنڈ کا آسٹرو ٹرف تباہ
حیدر آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی گراؤنڈز کی دیکھ بھال اور زیر تعمیرگراؤنڈز کی تکمیل کے لیے کسی بھی سطح پر کوئیاقدام نہیں کرہی ہے۔جس کی وجہ سے حیدرآباد کا ہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ تباہ ہو چکا ہے۔ جب کہ میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ میں کئیبرسگزر جانے کے باوجود ہاکی گراؤنڈزکا کام مکمل نہیں ہو سکا ۔ میرپور خاص میں آسٹرو ٹرف کھلے آسمان تلے پڑے خراب ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کاوشوںکے بعد حیدرآباد میں2005 میں ہاکی آسٹروٹف بچھائی گئی، جو فنڈز مختص نہ کیے جانے، مناسب دیکھ بھال نہ کیے جانے کے باعث تباہ ہو چکی ہے۔ حیدرآباد میںآسٹرو ٹرف بچھائے جانے کے بعد سندھ کے دیگر اضلاع میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ میں بھی آسٹرو ٹرف بچھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
میرپور خاص میں سابق دور حکومت میں 2009 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا جس کے لیے 2کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کر کے جرمنی سے آسٹرو ٹرف منگوائی گئی، لیکن 4 برس گزر جانے کے باوجود نہ تو اسپورٹس کمپلیکس مکمل ہو سکا اور نہ ہی آسٹرو ٹرف بچھ سکی۔ آسٹرو ٹرف کھلے آسمان تلے پڑے پڑے خراب ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیکریٹری اسپورٹس آفتاب میمن نے حال ہی میں زیڈ اے اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرکے وہاں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انجینیئرز، ٹھیکیدار نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سیکریٹری کو بریفنگ دی اور 2 ماہ میں ہاسٹل اور بیڈمنٹن ہال مکمل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی، لیکن آسٹرو ٹرف کو بچھانے یا اسے محفوظ مقام پر رکھنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہو سکی۔ اسی طرح سندھ حکومت کے فنڈز سے سکھر کے ریلوے گراونڈ اور لاڑکانہ کے محمد ایوب کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں 2010 میں آسٹرو ٹرف بچھانے کا کام شروع ہوا، لیکن دونوں مقامات پر تاحال آسٹرو ٹرف بچھ نہیں سکی ۔
ڈسٹرکٹ آفیسر اپسورٹس سکھر میر محمد کلہوڑو کے مطابق گراونڈ کے دیگر ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، جب کہ آسٹرو ٹرف کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ لاڑکانہ کے ضلعی افسر برائے کھیل محمد حسین مکانی نے بتایا کہ گراؤنڈ میں فرش ڈالا جا چکا ہے، چار دیواری، لوہے کی گرل لگانے اور ڈرینج سسٹم کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے، جلد آسٹرو ٹرف بچھانے کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔