عالمی ادارہ صحت؛ دنیا بھر میں خسرہ کی وبا بڑھنے کا انتباہ

اے پی پی  جمعـء 16 اگست 2019
 رواں سال 182ممالک میں 3 لاکھ 64 ہزار 800 سے زائد افراد کو بیماری لگی
 فوٹو : فائل

 رواں سال 182ممالک میں 3 لاکھ 64 ہزار 800 سے زائد افراد کو بیماری لگی فوٹو : فائل

 نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں خسرہ کی وباء کے تیزی سے اضافے سے خبردار کر دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں دنیا بھر میں خسرہ کے واقعات میں گزشتہ سال کے اِسی دورانیے کے مقابلے میں تقریباً 3 گْنا اضافہ ہوا ہے۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری اور جولائی کے درمیان 182ممالک میں 3 لاکھ 64 ہزار 800 سے سے زائد افراد کو یہ بیماری لگی۔ یہ اضافہ ان ممالک میں نمایاں ہے جہاں بہت سے لوگوں کو کبھی ویکسین نہیں دی گئی۔

جغرافیائی لحاظ سے افریقہ میں متاثرہ لوگوں کی تعداد میں 900فیصد اضافہ ہوا جس کی زیادہ تر وجہ اِس خطّے میں صحت دیکھ بھال نظام کی بدحالی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔