رینکنگ اسنوکر: آصف نے کوارٹر فائنل کیلیے راہ ہموار کرلی

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 22 ستمبر 2013
خرم آغا نے ٹاپ سیڈ عمران شہزاد کو شکست دے دی،اسجد اقبال بھی کامیاب۔ فوٹو: فائل

خرم آغا نے ٹاپ سیڈ عمران شہزاد کو شکست دے دی،اسجد اقبال بھی کامیاب۔ فوٹو: فائل

کراچی: تیسری قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے روز عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنے دونوں میچز جیت کرکوارٹر فائنل کیلیے راہ ہموار کرلی۔

سابق قومی چیمپئن خرم آغا نے ٹاپ سیڈ عمران شہزاد کو شکست دے دی، دفاعی چیمپئن و سیڈ2اسجداقبال باآسانی جیت گئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے تحت مقامی ہوٹل میں جاری ایونٹ کے دوسرے دن سیڈ7محمد آصف (پنجاب) نے گروپ بی کے اپنے پہلے میچ میں پنجاب ہی کے بابر مسیح کوکسی دشواری کے بغیر4-0 سے مات دی، بعد ازاں انھوں نے پنجاب ہی سے تعلق رکھنے والے محمد بلال کو اسی مارجن سے زیر کر کے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔

گروپ اے میں سابق قومی چیمپئن خرم آغا (سندھ) نے ٹورنامنٹ کے فیورٹ کیوئسٹ عمران شہزاد (پنجاب ) کوآسان مقابلے کے بعد4-0 سے قابو کیا،اعزاز کا دفاع کرنے والے سیڈ2اسجد اقبال (پنجاب) نے بابر مسیح کو اسی مارجن سے شکست دیدی،قومی چیمپئن اورسیڈ3حمزہ اکبر(پنجاب) نے سابق قومی چیمپئن نوین پروانی( سندھ)کو4-3 سے ہرایا،سیڈ4 شاہد آفتاب(پنجاب) نے سہیل شہزاد (سندھ) کواسی مارجن سے زیر کیا،دیگر مقابلوں میں محسن امین(پنجاب) نے محمد سجاد (پنجاب)،محمد جاوید (پنجاب) نے سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف (پنجاب)،محمد ماجد علی(پنجاب) نے محمد اشتیاق (سندھ)، عامر طارق (پنجاب) نے کے پی کے واحد کیوئسٹ شرجیل محمود،فرحان نور(پنجاب) نے عمیر اسلم(سندھ)اورخرم آغا نے ابو صائم(پنجاب)کو شکست دے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔