- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ نیب ٹیم نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش کیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کیس میں ایک نئی پیش رفت ہوگئی ہے، ایک ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس کو آصف زرداری سے کنفرنٹ کرانا ہے، لہذا آصف زرداری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
نہ بیٹی کو ملنے دیا گیا نہ عید کی نماز پڑھنے دی گئی
آصف زرداری روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے، عرفان منگی یہاں ہو تو پوچھوں کہ یہ کون سی اسلامی ریاست ہے، عدالت کی اجازت کے باوجود میری بیٹی کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جاتا۔
آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے راہداری ریمانڈ کی درخواست دائر کردی۔ اس پر عدالت نے نیب پراسکیوٹر سے جواب طلب کرلیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے جیل میں سہولیات کے لیے اے کلاس کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سہولیات اوراہل خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دی جائے۔
احتساب عدالت نے آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔