عراق، الصدر سٹی میں بم دھماکے، 60 افراد ہلاک، 130 زخمی

اے ایف پی  اتوار 22 ستمبر 2013
 سڑک پر بم دھماکے میں 2 فوجی جوان مارے گئے.فوٹو:اے ایف پی

سڑک پر بم دھماکے میں 2 فوجی جوان مارے گئے.فوٹو:اے ایف پی

بغداد: عراق میں  شیعہ اکثریتی علاقہ الصدرسٹی میں 2 بم دھماکوں میں 60 کے قریب افراد جاں بحق اور 130 زخمی ہوگئے۔ 

الصدر سٹی میں شام ساڑھے 5 بجے کے قریب ایک شخص کے جنازے کے لیے لگائے گئے ٹینٹ میں موجود شہریوں پر 2 بم دھماکے کیے گئے۔ قبل ازیں دارالحکومت بغداد کے جنوب میں پولیس وردی(ایس ڈبلیو اے ٹی) میں ملبوس 5 خود کش بمبار صبح سویرے بائیجی بیس میں گھس آئے۔

پولیس اہلکاروں نے ایک بمبار کو تومارا دیا لیکن دوسرے بمباروں نے خود کود ھماکوں سے اڑا لیا جس سے 4 پولیس اہلکار مارے گئے۔ صوبہ نینوا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جیل کے2 محافظ اور ایک فوجی جوان مارا گیا جبکہ سڑک پر بم دھماکے میں 2 فوجی جوان مارے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔