فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچی

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اگست 2019
عالمی بازار میں فی اونس سونا 1514 ڈالر پر برقرار ہے۔  فوٹو: فائل

عالمی بازار میں فی اونس سونا 1514 ڈالر پر برقرار ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے کے ساتھ 88 ہزار 400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سونے کی عالمی منڈی میں قیمتیں مستحکم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1514 ڈالر پر برقرار ہے تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نے اونچی اڑان بھرتے ہوئے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اور کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 88 ہزار  400 روپے اور  دس گرام سونے کی  قیمت بڑھ  کر 75  ہزار 789 روپے ہوگئی۔  اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔