ملا برادر کی رہائی سے مذاکرات کو تقویت ملے گی فضل الرحمن

دیگر طالبان کو بھی رہا کردیا جائے، افغانستان میں امن کے پاکستان پر بھی اثرات ہونگے


Numainda Express September 22, 2013
پاکستان کو زیرالتوا دوحا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔ فوٹو: فائل

جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کی جانب سے ملا برادر کو رہا کرنے کے اقدام کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے افغانستان میں مصالحت کیلیے راہ ہموار ہوگی۔

اگر دوسرے طالبان بھی بات چیت کے عمل کاحصہ بنناچاہتے ہیں توانھیں بھی رہاکردیناچاہیے تاکہ مصالحت کی کوششوںکوآگے بڑھایا جاسکے۔ ترجمان کے مطابق فضل الرحمٰن نے کہاکہ طالبان رہنماؤں کی رہائی سے افغان طالبان کی ان کوششوں کو تقویت ملے گی جن کا ہدف بات چیت کوآگے بڑھانا ہے۔



انھوں نے کہاکہ ملا برادر طالبان کااہم رہنما رہاہے اورپاکستان کوافغان مصالحت کیلیے نہ صرف زیرالتوا دوحامذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں تیزکرنی چاہئیں بلکہ افغانستان کی داخلی مصالحتی بات چیت میں بھی تعاون فراہم کرنا چاہیے۔