بھارت میرا نام لے کرعورتوں کی طرح روتا ہے، حافظ سعید

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 22 ستمبر 2013
امریکی ذلت کے بعد سرمایہ دارانہ نظام روسی کمیونزم کی طرح ختم ہوگا۔ فوٹو: فائل

امریکی ذلت کے بعد سرمایہ دارانہ نظام روسی کمیونزم کی طرح ختم ہوگا۔ فوٹو: فائل

دیپالپور: امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمدسعید نے دعویٰ کیاہے کہ انڈیاان کانام لے لے کرعورتوں کی طرح روتاہے، وہ دیپالپورمیں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

حافظ سعیدنے کہاکہ افغانستان سے امریکاکی ذلت آمیز واپسی کے بعددنیا میںسرمایہ دارانہ نظام ایسے ہی ختم ہوجائے گاجیسا کہ روس کی شکست سے کمیونزم ختم ہو گیا۔ امریکاافغانستان میںاپنی شکست کابدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے لیکن شکست خوردہ امریکا اور اتحادی پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی جرأت نہیں کرسکتے۔

افغانستان میں ہونے والے جہادنے پاکستان کوبچا لیاہے۔ انھوںنے کہاکہ انڈیامیرا نام لے لے کرعورتوں کی طرح روتاہے۔ آج امریکاجماعۃ الدعوۃ سے پریشان ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان میںہم سے کسی کوکوئی خطرہ نہیں۔ اجتماع سے ڈاکٹرزعیم الدین عابدلکھوی اورمسئول دیپالپورمنور محمدی نے بھی خطاب کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔